بنگلہ دیش کے بجلی، توانائی اور معدنی وسائل کے وزیر مملکت نصر الحامد نے بھولا گیس فیلڈ سے سی این جی کی پہلی کھیپ ڈھاکہ کے علا قے دھمرائی میں گرافکس ٹیکسٹائل لمیٹڈ کی فیکٹری تک پہنچانے کا باضابطہ اعلا ن کر دیا ۔نئی گیس فیلڈ سے سی این جی کے دریا فت ہونے سے ڈھاکہ کے علاقے میں صنعتوں کو متاثر کرنے والے گیس کے کم دباؤ سے نمٹنے کی امید ہے۔ وزارت نے گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنے والے علاقوں کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔بھولا میں گیس کی پیداوار کا انتظام بنگلہ دیش پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی (باپیکس) کرتی ہے۔ سلنڈر کی ترسیل کے علاوہ، بھولا گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کیلئے باریسال کو جوڑنے والی ایک پائپ لائن بچھانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس منصوبے کا جائزہ اور شمالی علاقے تک گیس کی سپلائی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔