لاس اینجلس1 کروڑ ڈالرز مالیت کی ای-سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
امریکا میں سیکیورٹی اہلکاروں نے چین سے 180 لاکھ ڈالرز مالیت کی غیرقانونی ای سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔امریکی میڈیا نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بتایا کہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں 3 روزہ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے ای –سگریٹس مصنوعات کی 41کھیپوں کو ضبط کیا جن کی مالیت مجموعی طور 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچتی ہے۔ غیرقانونی مصنوعات میں سرفہرست برانڈز جیسے Elf Bar بھی شامل ہیں جن پر ایف ڈی اے کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ ایف ڈی اے نے اپنے بیان میں کہا ان غیر قانونی ای-سگریٹس مصنوعات کو تباہ کردیا جائے گا۔ ایف ڈی اے نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ کئی مصنوعات کو کھلونوں، جوتوں اور دیگر گھریلوں ساز و سامان کے طور پر جان بوجھ کر نشان زد کیا گیا تھا تاکہ کسٹم کی جانچ سے بچا جاسکے۔