vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکولی نیویارک کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا

0

 پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لا نگ آئی لینڈ  کے زیر اہتمام نیویارک  کے نجی ہوٹل میں کلچر،کمیونٹی اور کامیابیوں کا جشن منانے کے عنوان سے منعقدہ  تقریب کا منعقد ہوئی۔مدیحہ مصطفیٰ اور عتیق قادری نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔ تقریب کی ابتداء میں ڈاکٹر اعجاز الحسن  نے تلاوت کلامِ پاک  سے کیا۔جس کے بعد تقریب کا باضابطہ آغاز ہوا۔اس موقع پر امریکا اور پاکستان کے قومی ترانے  پڑھے گئے اور شرکاء نے بھی ترانے پڑنے میں ساتھ دیا۔

تقریب میں پاکستانی امریکن  کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شریک تھی۔ تقریب

کے ابتداء میں سولہ دسمبر  سانحہ آرمی  پبلک اسکول،پاکستان آرمی اور پولیس  کے جوانوں کے شہداء کے احترام اور ان کی یاد میں کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی گئی۔نیویارک کی ناساؤ کاونٹی کے ایگزیکٹیو  بروس بلیک مین سمیت دیگر امریکی آفیشلز کو  بطور مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہر مذہب وقومیت  کے لوگ آباد ہیں اور یہی یہاں کی خوبصورتی ہے۔اس شہر و ملک کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی نے بھی ہر شعبے میں  کلیدی کردار اد اکیا ہے  جسے ہمیشہ قد رکی نگاہ سے  دیکھتے ہیں ۔تقریب میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل  عامر احمد اتوزئی،نیویارک پولیس کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کمانڈنگ آفیسر عدیل رانا اور  پاکستانی کمیونٹی  کی دیگر  تنظیموں کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ شرکا سے خطاب میں عامر احمد  اتوزئی کا کہنا تھا کہ پاکولی نے  جس طرح  مختلف شعبہ جات  میں کمیونٹی کی  خدمت کے ساتھ ساتھ انھیں متحد رکھا ہے وہ قابلِ  تقلید ہے۔اس موقع پر پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ کی پہلی خاتون صدر عذرا ڈار جنھوں نے سال 2021 سے 23 تک دو سال     پاکولی  ٹیم کی قیادت کی،انھوں نے  شرکاء سے خطاب میں کہا کہ دو سال  کے مقررہ وقت میں تنظیم کو مستحکم بنانے اور کمیونٹی سروسز  کے لیے جو کچھ ممکن ہوا  وہ کیا، اُمید ہے نئی  قیادت مزید بہتر طریقے سے تنظیم کو چلائے گی۔اس موقع پرمدیحہ  مصطفی  نے پاکولی نیویارک کا تاریخی  پس منظر اور ا س کے  بانی  بشیر قمر کا تفصیلی تعارف پیش  کیا۔بعد ازا ں پاکولی کی  آئندہ  سال کے لیے  منتخب  کی گئی نئی ٹیم  کو مدعو کیا گیا اور عہدیداران کا تعارف کروایا گیا۔پاکولی کے  بانی اور نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت بشیر  قمر نے اپنی تنظیم کی نئی  کابینہ سے عہدوں کا حلف لیا۔ پاکولی  کے بانی  بشیر  قمر  نے سال2021 سے 2023 کے دوران دو سال  کے عرصے میں  تنظیم کا  نظم  و نسق  چلانے  والے عہدیداران کو ان کی بہتر کار کردگی اور کمیونٹی سروسز کے  اعتراف میں ایوارڈز دیے۔پاکولی کی نئی قیادت صدر سمیت تین نائب صدور،کمپٹرولر، جوائنٹ سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹری اور  جنرل سیکرٹری پر  مشتمل ہے۔پاکولی کے نئے منتخب صدر عبد الرحمان کا کہنا تھا کہ  میں اصول پسند او ر وعدے کا پکا ہوں لیکن کسی بھی ٹیم  لیڈر کو ایک اچھی ٹیم کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، میں چاہوں گا کہ ٹیم کے ارکان مفادِ عامہ کےشہری  منصوبوں  سے  کمیونٹی  کو مستفید  ہونے میں مدد کریں۔پاکولی کے سینئر  نائب صدر  ہمایوں شیخ نے  بانی بشیر قمر اور  نئی قیادت  سے انتخاب پر اظہارِ تشکر کیا اور ساتھ ہی ساتھ  سابقہ  ٹیم کی کاوشوں کو بھی بھرپور سراہا۔اس موقع پر  نئے نائب صدر عتیق  قادری نے اپنے ایوارڈ کو  اپنی ماں اور اہلیہ کے نام کیا جبکہ  نائب صدر مدیحہ  مصطفیٰ نے  اپنے ایوارڈ اور کامیابیوں کو فیملی کی سپورٹ کا  نتیجہ قرار دیا۔پاکولی کے  آئندہ سال کے  لیے منتخب کیے گئے۔ نائب صدر سلمان شیخ  جو گزشتہ کابینہ میں کمپٹرولر کی زمہ داریاں  نبھاتے رہے ہیں۔ انھوں نے  اپنے خطاب میں اس عزم کااعادہ کیا کہ کمیونٹی کے لیے بہتر سے  بہتر کام کریں گے۔اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری کاشف ادریس  نےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش رہے گی کہ کمیونٹی  کو مزید مستحکم اور متحد کیا جائے جبکہ  جنرل سیکرٹری  عاصم  ملک کا کہنا تھا کہ پاکولی اتحاد کی علامت ہے اور اس کا حصہ رہنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔اس موقع پر  پاکولی کے  بانی بشیر  قمر کی اہلیہ  تسنیم قمر نے نئی ٹیم اور تقریب میں شریک  تمام مہمانوں سے ان کی آمد پر اظہارِ تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ  آپ سب کے تعاون کی بدولت ہے، بشیر قمر کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ  آئے لیکن انھوں نے  کبھی ہمت نہیں ہاری۔تقریب میں شریک حاضرین کو محظوظ  کرنے کے لیے موسیقی کابھی  اہتمام کیا اور اس  میوزیکل نائٹ کو   گلوکار شیری خان کی گائیکی اور سلمان شیخ نے روایتی  بھنگڑے نے چار چاند   لگادیے۔اس  موقع پر  مشہور گلوکارہ الزبتھ رائے  نے بھی اپنی  آواز کا جادو جگایا اور شرکاء کو کئی گیت سنائے،سب کےچہروں  پر خوشیاں  اور  رعنائیاں بکھیرنے کے بعد یہ پر مسرت  شام  اختتام پذیر ہوئی ۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.