بالی ووڈ سپراسٹار بچوں کی پرفارمنس کے چرچےزبان زد عام
بالی ووڈ اسٹارز سیر ہیں تو ان کے بچے بھی سوا سیر نکلے، اسکول کی سالانہ تقریب میں زبردست پرفارمنس کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔دیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول ایونٹ میں بالی ووڈ فنکاروں کے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ابھیشیک کی بیٹی کی پرفارمنس وائرل ہو گئی، دی آرچیز کے اداکاروں سے بہتر قراراسکول فنکشن میں شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان نے خوب رنگ جمایا، امیتابھ بچن کی پوتی ارادھیا بچن کی پُراعتماد پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے چھوٹے نواب تیمور علی خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔سوشل میڈیا صارفین نے ارادھیا بچن کی اداکاری کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دی آرچیز میں اداکاری کرنے اسٹار کِڈز سے بہتر قرار دیا۔
