vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض بیٹے نے 65سالہ والد کی شادی مراکش کی خاتون سے کرادی

0

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہوئی انوکھی شادی 65 سالہ پاکستانی بزرگ محمد شریف دولہا بن گئے۔بیٹے نے دیار غیر میں اپنے باپ کی شادی کروا دی ،  رشتے داربیٹے کی  باپ سے لازوال محبت کو دیکھ کر لوگ عش عش کر اٹھے۔حافظ آباد سے تعلق رکھنے والی سعودی عرب کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت ناصر حبیب نے اپنے 65 سالہ باپ کی مراکش کی خاتون سے شادی کروا دی،  ڈھول کی تھاپ پر دولہا کے بیٹوں،پوتوں، نواسوں اور دوستوں نے ڈالے خوب بھنگڑے اور دی دولہا اور دلہن کو مبارکباد ۔شادی کی تقریب میں سعودی عرب سمیت پاکستان سے دینی،ادبی،سماجی، اور سیاسی شخصیات نے خصوصی شرکت کرکے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر دولہا محمد شریف کا کہنا تھا کہ بیٹوں اور پوتوں کی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے شادی کا ارادہ کیا عمر کے اس حصہ میں نئی شادی بہار کے جھونکے سے کم نہیں دولہا محمد شریف کے بیٹے ناصر حبیب کا کہنا تھا کہ والد کی شادی کروانا میرا خواب تھا جو الحمدللہ پورا ہوا ان کی خدمت میرے لیے باعث مسرت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.