سعودی عرب میں خواتین ومردوں کی دوڑ کے مقابلوں شرکت
سعودی عرب میں پیدل دوڑ کے مقابلے منعقد کیے گئے جس میں غیر ملکی سفارتخانوں کے افسران سمیت دیگر ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔سعودی دارالحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں ریس عربیہ کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سفارت خانوں کے افسران اور عملے سمیت دیگر ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد شریک تھی نوجوانوں کے لئے پانچ کلومیٹر جبکہ بچوں کے لئے ایک کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا تھا پیدل ریس میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ریس عربیہ کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ریس کا مقصد لوگوں میں پیدل چلنے اور صحت کے امور کو بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا