vosa.tv
Voice of South Asia!

جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر انتخابات میں حصہ لینےکا دروازہ کھل نہ سکا

0

بنگلہ دیش کی عدالت  عظمی نے جماعت اسلامی  کی طرف سے 2013 کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کو مسترد کر دیا  ہےجس میں سیکولرازم کی آئین شق کی خلاف ورزی کرنے پر اسے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔بنگلہ دیش میں اگلے قومی انتخابات 7 جنوری کو ہونے والے ہیں۔چیف جسٹس عبید الحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے مرکزی وکیل "ذاتی مصروفیات” کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کی  دائر کی گئی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی۔10 سال قبل ہائی کورٹ کے فیصلے نے الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا تھا، پارٹی کو  انتخابات میں حصہ لینے یا پارٹی نشانات استعمال کرنے سے  بھی روک دیا گیا تھا لیکن سیاسی شرکت پر پابندی نہیں لگائی۔یہ فیصلہ  پاکستان کے خلاف ملک کی 1971 کی آزادی کی جنگ کی مخالفت کرنے پر پارٹی پر پابندی لگانے کے مطالبات کے درمیان آیا تھا۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت نے، 2009 میں اقتدار میں آنے کے بعدجماعت اسلامی کے سرکردہ رہنماؤں کو ملک کی جنگ آزادی کے دوران نسل کشی اور جنگی جرائم کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر مقدمہ چلانے کی کوشش کی۔ کچھ کو 2013 سے پھانسی دی گئی یا عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.