vosa.tv
Voice of South Asia!

 فلسطینی ریاست کے قیام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اسرائیلی انتظامیہ

0

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نہ کوئی فلسطینی ریاست ہوگی اور نہ ہم کبھی اوسلو معاہدہ میں واپس جائیں گے۔اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بدستور جاری ہے۔اسرائیلی فوج اور القسام بریگیڈز کے درمیان غزہ کی پٹی کے علاقے شجاعیہ کالونی میں پرتشدد تصادم ہوا ہے۔زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 115 ہو گئی ہے۔اسرائیلی فوج ابھی تک الشجاعیہ کی تمام عمارتوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔خاص طور پر چونکہ القسام بریگیڈز کو پڑوسی کالونیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔اسرائیلی زمینی افواج کی موجودگی کے دوران فضائی مدد بھی ناممکن رہی۔اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا کہ گولانی بریگیڈ کے کمانڈر اور سپاہی غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ کالونی میں القصبہ کے علاقے میں فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ گرما گرم لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ گولانی بریگیڈ کے فوجیوں نے شجاعیہ کالونی میں گہری لڑائی لڑی ہے۔لڑائی میں علاقے میں جنگجوؤں اور ان کے ارکان کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی انتظامیہ کے درمیان پہلی بار واضح اور باضابطہ طور پر اختلافات سامنے آنے کے بعد اسرائیل کی جانب سے مزید تند و تیز رد عمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.