vosa.tv
Voice of South Asia!

فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں مزید اضافے کو روک دیا

0

امریکی  فیڈرل ریزرو نے ایک بار پھر  شرح سود میں اضافے کو روکنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے قبل امریکہ مسلسل تین بار شرح سود میں اضافے کو روک چکا ہے۔حالیہ عرصے میں امریکی وفاقی فنڈز کی شرح سود 5.25فیصد سے 5.50فیصد کے درمیان رہی جو 2001 کے بعد سے بلند ترین سطح پر ہے امریکہ میں معاشی ترقی کی رفتار تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں سست رہی ہے۔امریکہ میں شرح سود عروج پر پہنچ چکی ہے یا اس کے قریب ہے اور فیڈ شرح سود میں کٹوتی پر غور کر رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے امریکہ میں افراط زر کی شدت میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی، لیکن اس کا معیار تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکی معیشت مسلسل ٹھنڈی پڑ رہی ہے اور سخت مانیٹری پالیسی نے کئی پہلوؤں سے امریکی حقیقی معیشت اور مالیاتی مارکیٹ پر نمایاں اثرات مرتب کیے  ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں بینکوں کی سب سے ترجیحی قرض کی شرح   3.25 فیصد سے بڑھ کر تقریبا 8.50 فیصدکے قریب ہوگئی ہے امریکی کمرشل بینکوں کے صنعتی اور تجارتی قرضوں کا پیمانہ رواں سال جنوری سے مسلسل کم ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.