vosa.tv
Voice of South Asia!

فلسطینیوں کا مذاق اڑانے پر فنکار برہم

0

پاکستان کی مشہور اداکارہ اُشنا شاہ اور بھارتی اداکارہ گوہر خان سمیت دیگر اداکاراوْں نے معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کی تازہ ترین تشہیری مہم ’دی جیکٹ‘ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا، اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اُڑایا گیا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے، فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کا تشہیری فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی۔اُشنا شاہ نے فیشن برانڈ “زارا” کے فوٹو شوٹ پر شدید غصے کا اظہار کیا اور “زارا” کے بائیکاٹ کا اعلان  بھی کیا۔دریں اثناءمعروف بھارتی اداکارہ گوہر خان نے فیشن برانڈ “زارا” کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کو شرم آنی چاہیے”، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے فلسطین کا آزادی کا نعرہ بھی لگایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.