میئر نیویارک کا نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ایکشن پلان تیار
نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے نوجوانوں کے بہتر کیئر ئیر اور رہنمائی کے لیے چھ سو ملین ڈالرز پر مبنی ایکشن پلان شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ایکشن پلان کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ اپنی مرضی اور پسند کے شعبے میں کام کرنے کےقابل ہوسکیں اور اس سے شہر میں ڈھائی لاکھ کے قریب ورک فورس کا بھی اضافہ ہوگا۔ایکشن پلان کی بدولت ہمارے نوجوانوں کو یہ مواقع میسر آئیں گے کہ وہ سرکاری محکمے ،شہری ایجنسیوں ،ملازمین اور مختلف سیکٹرز میں ہمارے پارٹنرز اپنے بہتر مستقبل کے لیے ایک ساتھ رہنمائی حاصل کرسکیں اور ہم انھیں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ شہری حکومت انھیں کامیاب بنانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ کورونا وباء میں ختم ہوئیں ایک ملین ملازمتوں کی بحالی کے بعد شہر نے معاشی ترقی کی طرف ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات ہی نیویارک سٹی کے بہتر مستقبل کا تعین کریں گے، نیویارک آج بھی وہی جگہ جہاں سب کچھ ممکن ہے ۔