روسی میزائل لانچرز بحیرہ اسود میں نصب
روس نے خطرناک میزائل لانچرز بحیرہ اسود میں تعینات کر دئیے۔یوکرین میں جنگ جاری رہنے کے ساتھ ہی، روسی بحریہ نے بحیرہ اسود میں کیلیبر کروز میزائلوں سے لیس اپنے میزائل لانچ کرنے والے بیڑے کو تقویت پہنچائی ہے۔ یوکرین میں جنگ جاری رہنے کے ساتھ ہی روس نے اپنے کیلیبر اور کاراکورٹ کلاس کے میزائل لانچرز کو بحیرہ اسود میں دوبارہ تعینات کیا ہے۔کاراکورٹ کلاس میزائل لانچ کرنے والے بیڑے کو یوکرین کی جنگ میں نقصان پہنچا تھا لیکن روس کی جانب سے مرمت کے بعد یہ دوبارہ آپریشن کے لیے واپس آ گیا ہے۔ماسکو نے کیلیبر میزائل لانچر کو، جو ایک قسم کا کروز میزائل سسٹم ہے،وولگا ڈون آبی گزرگاہ کے ذریعے بحیرہ اسود میں منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ چوبیس فروری دوہزار بائیس کو روسی صدر ولادیمیرپوتین نے مشرقی یوکرین میں ڈونیسک اور لوہانسک علاقوں کے سربراہوں کی فوجی مدد کی درخواست کے جواب میں ڈونباس کے علاقے میں فوجی حملے کا حکم صادر کیا تھا۔ اس کے بعد روسی فوج، توپ خانے اور میزائل سسٹم نے یوکرین کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔پوتین نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کے ڈی نازیفیکیشن اور اس ملک کے تخفیف اسلحہ کے مترادف ہے۔