بھارت نئی دہلی لڑکی تیزاب سےجھلس کر زخمی،ملزم نےخودکشی کرلی
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ملزم نے لڑکی پر تیزاب سے حملہ کرنے کے بعد زہر پی کر خودکشی کر لی۔ملزم کی شناخت پریم سنگھ کے نام سے ہوئی جو جنسی زیادتی کے کیس میں جیل میں تھا اور چند روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہوا تھا۔پریم سنگھ ضمانت پر رہا ہوتے ہی اُس خاتون کے گھر پہنچ گیا جس نے اس کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزم نے خاتون کی بیٹی سے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو سمجھائے اور کیس واپس لینے کا کہے۔جب خاتون اور اس کی بیٹی کی جانب سے انکار کیا گیا تو پریم سنگھ نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب سے حملہ کر دیا اور خود نے بھی موقع پر تیزاب پی لیا جس کے باعث اس کی طبیعت بگڑ گئی۔خاتون کے شور مچانے پر علاقہ مکین متوجہ ہوئے۔ انہوں نے متاثرہ لڑکی اور پریم سنگھ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ملزم دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ لڑکی کو طبی امداد دی گئی اب لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ پریم سنگھ کے خلاف میری والدہ نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کے باعث اسے قید کی سزا ہوئی، ملزم خاندان میں شادی کی وجہ سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔پولیس معاملے کی مزید تجقیقات کر رہی ہے۔