vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت چنئی میں طوفان کے 5 روز بعد بھی صورتِ حال ابتر

0

بھارت میں  آنے والے سمندری طوفان میچانگ سے سیلاب کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں نشیبی علاقوں میں پانی اب بھی موجود ہے اور سینکڑوں افراد محصور ہیں۔تامل ناڈو ریاست  کے شہر چنئی کی پولیس نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور سیلاب میں بہنے والے دس افراد کو بچالیا گیاہے۔چنئی میں اسکول اور کالجز بندہیں تاہم گھروں سے آن لائن کام کیا جارہا ہے۔بھارتی ادارہ برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں  110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کارخ اب شمالی علاقوں کی طرف ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ چنئی میں پیر کو طوفان کے زیرِ اثر بارشیں شروع ہوئی تھیں پانچ روز بعد بھی صورتِ حال ابتر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.