بیرون ممالک میں مقیم حماس کے رہنماوں کا نشانہ بنانے پر اسرائیل کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔ترکیہ
ترکیہ نے اسرائیل کو حماس کو بیرون ملک نشانہ بنانے کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا اورکہا اگر اسرائیل نے ترکیہ سمیت فلسطینی علاقوں سے باہر حماس کے عہدیداروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترکیہ کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ترکیہ سمیت فلسطینی علاقوں سے باہر حماس کے عہدیداروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکام کے بیانات سے متعلق رپورٹس کی بنیاد پر بات چیت کرنے والوں کو ضروری انتباہ دیا گیا تھا اور اسرائیل کو مطلع کیا گیا تھا کہ اس طرح کے رویے کے سنگین نتائج ہوں گے۔یہ بات اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ رونن بار کے بیان کے بعد سامنے آئی ہے۔رونن بار کا کہنا تھا کہ ان کا ملک قطر، ترکیہ اور لبنان میں حماس کا پیچھا کرے گا چاہے اس میں کئی سال لگ جائیں۔