vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل نے فلسطین سپریم کورٹ عمارت کودھماکے سے اڑادیا

0

اسرائیل  نے غزہ کی پٹی کے مرکز میں فلسطینی سپریم کورٹ کی عمارت کو دھماکے سے اڑادیا۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسط میں فلسطینی سپریم کورٹ کی عمارت پیلیس آف جسٹس کو دھماکے سے اڑادیا۔غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع شہر الزہراء میں فلسطینی سپریم کورٹ کی عمارت کو عارضی فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا جس کے بعد اسرائیلی افواج نے آج اسے مکمل طور پر دھماکے سے اڑادیا۔فلسطینی میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس نے غزہ شہر کے جنوب میں واقع العدل محل کے دھماکے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔اسرائیلی میڈیا نے غزہ پٹی کے وسط میں پیش قدمی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان فوجیوں نے فلسطینی انصاف محل پر قبضہ کرلیا ہے۔ 2018 میں عمارت کا افتتاح ہوا تھا۔یہ عمارت پانچ منزلہ تھی اور زمین کے نیچے گودام تھے۔اس وقت فلسطین کی اس عمارت کی لاگت11 ملین امریکی ڈالر بتائی جارہی تھی۔ہر ہال ایک عدالت کے لیے وقف تھا۔ عمارت میں مؤکلوں کے لیے ویٹنگ روم بھی تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.