پرابھاس کی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا
ممبئی:سپر اسٹار پرابھاس کے مداحوں کا انتظار ختم ہوا، اداکار کی نئی میگا تھرلر فلم سالارکا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔سالار سیزفائر1کے تین منٹ 47 سیکنڈ کے ٹریلر میں پرابھاس اپنے شاندار ایکشن میں نظر آئے جس نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔فلم دو پارٹ میں بنائی جائے گی، پرابھاس سالار کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ورادراجا منرا کے کردار میں ایکشن دیں گے۔فلم کو بلاک بسٹر سیریز کے جی ایف کے دائریکٹر پرشانت نیل بنارہے ہیں اور سالار کی کہانی کو کے جی ایف کے ساتھ ملایا جائے گا۔سالار سیزفائر1 کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے۔سالار کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اور یہ رواں برس 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔