vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک،کمپٹرولر بریڈ لینڈرنے قرض اور ذمہ داریوں سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی

0

نیو یارک:نیویارک سٹی کمپٹرولر بریڈ لینڈر کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے نتائج کے مطابق مالی سال 2024ء کے آغاز تک کیپٹل ڈیبٹ ایک سو اکتیس اعشاریہ چھ بلین ڈالرکی آئینی حد سے سینتیس اعشاریہ دو بلین ڈالر کم تھا۔کمپٹرولر نیویارک بریڈ لینڈرنے کیپٹل قرض اور ذمہ داریوں سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی،جس میں ٹیکس کی بنیاد اور قومی معیار کے سلسلے میں شہر کے قرض کا تجزیہ کیا گیاہے۔کمپٹرولر لینڈر نے شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات میں شفافیت لانے کے لئے ایک نیا ویب ریسورس کا بھی آغاز کیاہے جو شہر میں سرمائے کی منصوبہ بندی اور پروجیکٹ مینجمنٹ کی حیثیت کا اندازہ کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔کمپٹرولر کی سالانہ رپورٹ کے نتائج کے مطابق مالی سال 2024ء تک کیپٹل ڈیبٹ ایک سو اکتیس اعشاریہ چھ بلین ڈالر کی آئینی حد سے سینتیس اعشاریہ دو بلین ڈالرز کم تھا جو شہر کی قرض لینے کی صلاحیت اور مضبوط مالیاتی بنیاد کو اجاگر کرتا ہے تاہم اگر شہر کیپٹل پلان میں پیش کردہ شرح پر سرمایہ جاری رکھے تو وہ مالی سال 2033ء تک اپنے ڈیبٹ میں اضافے کو ختم کرسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.