vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں فضائی آلودگی سالانہ20 لاکھ افراد کی موت کا سبب ہے۔محققین کی رپورٹ

0

نئی دہلی:ہندوستان میں ہر سال فضائی آلودگی کی وجہ سے بیس لاکھ سے زائد افراد جان سےجانے لگے۔محققین کادعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 83 لاکھ افراد پولوشن سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔یہ بات ایک تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ سال 2019 میں کیے گئے جائزے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 83 لاکھ افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ایسی صورت حال میں جیواشم ایندھن کے استعمال سے ہونے والی اموات کل اموات کا 61 فیصد بنتی ہیں جن سے صاف اور قابل تجدید توانائی کے استعمال سے بچا جا سکتا ہے۔اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہےکہ صنعتی شعبوں،توانائی کی پیداوار اور نقل وحمل وغیرہ میں فوسل فیول کا استعمال دنیا بھر میں ہر سال 50 لاکھ سے زائد افراد کی موت کا سبب بنتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.