vosa.tv
Voice of South Asia!

قانون سازوں کا سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

0

واشنگٹن:ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے قانون سازکیپیٹل ہل پر اکٹھے ہوئے اور انہوں نے سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش پر ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کی سماعت کے بعد سامنے آیا ہے۔یہ ایک غیر معمولی لمحہ تھا جب دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی تھیں۔ دونوں پارٹیوں کے رہنما سیکورٹی کی خرابی کی وجہ سے ناراض اور فکر مند تھے ۔قانون ساز ایجنسی کی ڈائریکٹر کے جوابات سے مایوس نظر آئے اور چیٹل کو استعفیٰ دینے کا مطالبہ ریپبلکن چیئرمین جیمز کامر، آر-کی، اور رینکنگ ممبر جیمی راسکن، ڈی-ایم ڈی کی طرف سے خط لکھا گیا ہے جس میں ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔خط میں لکھا گیا کہ آج آپ  آپریشنل ناکامی سے متعلق بنیادی سوالات کے جوابات فراہم کرنے اور امریکی عوام کو یقین دلانے میں ناکام رہی ہیں ۔ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نئی قیادت کو اس بحران کو تیزی سے حل کرنے کی اجازت دینے کے لیے پہلے قدم کے طور پر بطور ڈائریکٹر مستعفی ہو جائیں اور کانگریس اور امریکی عوام کا حقیقی معنوں میں اعتماد بحال کریں۔چیٹل نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 13 جولائی کو ہونے والے قاتلانہ حملے کو خفیہ سروس کی سب سے اہم آپریشن کی ناکامی قرار دیا۔سماعت کے موقع پر قانون سازوں نے ڈائریکٹر سے سخت سوالات کیے ۔ جن میں یہ تھا کہ ایک 20 سالہ نوجوان اپنے والد کے AR-15  ہتھیار کے ساتھ 150 گز کی براہ راست نظر والی چھت پر کیسے چڑھ سکتا ہے۔ مقامی پولیس یا خفیہ سروس نے اسے روکا؟۔ چھت پر کوئی ایجنٹ کیوں نہیں تھا جہاں سے شوٹر نے نشانہ بنایا۔ اسی طرح مزید سوالات کیے گئے لیکن ڈائریکٹر تسلی بخش جواب نہ دے سکیں جس کے بعد قانون سازوں نے مطالبہ کیا کہ وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.