vosa.tv
Voice of South Asia!

طالبان دہلی میں افغان سفارتخانہ کھولنے کے خواہشمند

0

نئی دہلی:افغانستان کی طالبان انتظامیہ نے بھارت میں افغان سفارت خانہ کھولنے کا ارادہ ظاہرکیا ہے۔طالبان انتظامیہ میں خارجہ امور کے نائب سیاسی وزیر شیر محمد عباس ستانکزئی نے زور دے کر کہا ہے کہ افغانستان ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔افغان سفارت خانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ افغانستان ہندوستان میں افغان سفارت خانہ کھولنے کے اپنے ارادے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہے۔سفارت خانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ سفارت خانے کی سربراہی ایک ممتاز افغان سفارت کار کرے گا جو افغانستان اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور ہندوستان میں افغان عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کرے گا۔اس کے ساتھ ہی،ستانکزئی نے کہا کہ ہندوستان کو افغان طلباء،مریضوں اور تاجروں کی مدد جاری رکھنی چاہیے اور افغان عوام کی تکالیف کو کم کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.