شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
ممبئی:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔سوہانا خان نامور فلمساز زویا اختر کی فلم دی آرچیز کے ساتھ اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کررہی ہیں اور اب نئی خبر کے مطابق فلم میں ان کا گانا بھی شامل ہے۔دی آرچیز کی ریلیز سے قبل فلم میکرز نے میوزک البم لانچ کیا ہے جس میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا گانا جب تم نہ تھیں شامل ہے۔سوہانا خان نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کسی بھی فلم کیلئے اپنا پہلا گانا گایا ہے،ساتھ ہی انہوں نے زویا اختر اور شنکر مہادیون کا شکریہ بھی ادا کیا۔دی آرچیز میں16 گانے شامل کیے گئے ہیں جسے مختلف گلوکاروں نے آواز دی ہے۔