vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی فلم کملی نے ایک ساتھ 3 اعزاز اپنے نام کرلیے

0

لاہور:پاکستانی فلم کملی نے منسک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دھوم مچادی ، فلم نے تین ایوارڈز جیت لیے۔پاکستانی فلم کملی نے بیلاروس کے سب سے بڑے فلمی میلے منسک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول لسٹا پیڈ میں بہترین اداکار صبا قمر، بہترین ہدایت کارسرمد کھوسٹ اور ویورز چوائس کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کلپ پوسٹ کیا جس میں بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری کے ایوارڈ کے اعلان کو دکھایا گیا تھا اور اسے کملی کے لیے سرمد سلطان کھوسٹ نے حاصل کیا تھا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ بھی بتایا کہ کھوسٹ فلمز کی پیش کردہ 2022 کی فلم نے تین مخصوص کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.