vosa.tv
Voice of South Asia!

چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے قریبی ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ

0

190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شہزار اکبر، مراد سعید، فرح گوگی، بشرا بی بی، شاہ محمود قریشی اوراسد عمرکے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر
190 ملین پاؤنڈ کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے قریبی ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کے اجلاس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی اور وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ نے شرکت کی
اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا، ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ذرائع کے مطابق نیب کی سفارش پر 190 ملین پاونڈ اسکینڈل (القادر ٹرسٹ کیس) میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کو ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہیں
ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کےلئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی عدلیہ کی ہدایات پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.