vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت کی شکست پر نوجوان نے خودکشی کر لی

0

بھارت:کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر 23 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔23 سالہ نوجوان بھارتی شکست پر افسردہ تھا اور اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان بھارت کی شکست پر غمزدہ تھا۔نوجوان کی لاش مغربی بنگال کے ضلع بنکورا میں ایک سنیما کے قریب سے برآمد ہوئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے موت کی وجہ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن کہا ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں کوئی اورموجود نہیں تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.