vosa.tv
Voice of South Asia!

فکرِ اقبال اور اقبال کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر تقریب

0

ریاض: سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض میں یوم اقبال کے حوالے سے سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم تخیل ادبی فورم کے زیرِ اہتمام یوم اقبال کے حوالے سے فکرِ اقبال اور اقبال کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر تقریب اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کے افراد نے بھر پور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف سکالر،ٹرینر اور موٹویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے اقبال کے افکار اور عہدِ حاضر میں فکرِ اقبال کی ضرورت پر زور دیا قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کو چاہئے کہ علامہ اقبال کے افکار پر مطالعہ کریں اور اقبال  کے نظریات کو عہدِ حاضر کے تقاضوں کے آئینے میں سمجھنے کی کوشش کریں تخیل ادبی فورم کے پیٹرن انچیف منصور محبوب چوہدری کا اپنے صدارتی خطاب میں کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے خطوط اور خطبات کو  ہمارے نظام تعلیم میں نصاب کا حصہ ہونا چاہئے تا کہ اقبال کے نظریۂ معاشرت،نظریہ اسلام و امت اور نظریۂ معشیت کو سمجھا جاسکے تقریب سے ، صابر امانی ، پیر اسد کمال ، فیصل اکرم گیلانی ، شاہد خیالوی،راشد محمود؛سلیم کاوش اور دیگر نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.