سعودی عرب میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کے لئے بے شمار مواقع موجود ہیں،سہراب ملک
جدہ:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کے لئے بے شمار مواقعے موجود ہیں ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے مزید ہنر مند افراد کو سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ملازمتیں دلوائی جائیں۔جدہ قونصلیٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہیومین ریسورس کمپنیوں سمیت دیگر اہم کمپنیوں سے اہم معاہدے طے پائے ہیں جن کی بدولت پاکستان سے مزید ہنر مند افراد سعودی عرب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے پاکستان سے ہر سال پانچ لاکھ کے قریب پاکستانی سعودی عرب آتے ہیں جو یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں سہولت کے لئے پنجاب اور اسلام آباد میں ڈیسک کا قیام کیا گیا ہے جو کہ دیگر صوبوں کے لیے بھی جلد قائم کر لیجیے گا تقریب سے قونصل جنرل خالد مجید نے بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ اپنے ہم وطنوں کی خدمات کے لئے تندہی اور فرض شناسی سے کام کر رہا ہے