vosa.tv
Voice of South Asia!

 احتجاج میں ہتھیار ساتھ لانے والی سٹی کونسل کی خاتون رکن پر الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ خارج

0

نیو یارک:فلسطینیوں کی حمایت میں طلباء کے مظاہرے میں ہینڈ گن ساتھ لانے کے الزام میں گرفتار ریپبلکن سٹی کونسل کی رکن ایناورنیکوف پر الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ خارج کردیا گیا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شہر میں فلسطینیوں کی حمایت میں بروکلین کالج میں طلباء کے ہونےو الے احتجاج میں شرکت کے دوران اسرائیل کی سخت حامی ریپبلکن سٹی کونسل کی رکن اینا ورنیکوف کو کمر پر پستول باندھے دیکھا گیا جنہیں بعد میں پستول رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ریپبلکن سٹی کونسل کی خاتون رکن کو بروکلین کی فوجداری عدالت میں ایک حساس مقام پر بندوق رکھنے کے الزا م میں پیش کیا گیا۔جہاں الزام ثابت نہ ہونے پر ایناورنیکوف پر قائم مقدمہ خارج کردیا گیا۔ بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے ترجمان اورین یانیو نے کہاکہ اس الزام کو برقرار رکھنے کے لیے، یہ کسی معقول شک سے بالاتر ثابت ہونا چاہیے کہ زیر بحث ہتھیار گولیاں چلانے کے قابل تھا، لہٰذا اس طرح کے ثبوت کی عدم موجودگی پر ہمارے پاس ان الزامات کو مسترد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ خاتون رکن سٹی کونسل کے پاس ہتھیار کا لائسنس تھا لیکن نیویارک کے قانون کے تحت لائسنس یافتہ بندوق مالکان بھی احتجاج اور اسکول کے میدانوں سمیت بعض حساس مقامات پر ہتھیار نہیں لاسکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.