vosa.tv
Voice of South Asia!

ناروے میں فلسطین کوعلیحدہ  ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

0

اسلو:یورپی یونین میں شامل اہم ملک ناورے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے قرار داد کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔مذکورہ بل حکومتی اتحاد نے دیگر چھوٹی جماعتوں کے پُرزور مطالبے پر پیش کیا جس میں فلسطین کو فوری طور پر ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فلسطین کو ایک علیحدہ اور آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کیلئے تیار رہے اور بغیر کسی شرط کے امن معاہدے کو یقینی بنائے۔ اس سے امن کے قیام پر مثبت اثرات پڑ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل آئس لینڈ، سوئیڈن، پولینڈ، چیک ریپبلک اور رومانیا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر چکے ہیں جبکہ اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سن شیز جو حال ہی میں برسرِ اقتدار آئے ہیں انہوں نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.