فلسطینی حامی مظاہرین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ
نیو یارک:نیویارک کے علاقے مینہٹن مڈ ٹاؤن میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی۔ پولیس نے فلسطینی پرچم لہرانے اور ٹریفک بلاک کرنےو الے شرکاء کو گرفتار کرلیا۔نیویارک کے علاقے مینہٹن مڈ ٹاؤن میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاج میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کتبے اٹھارکھے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔پولیس نے فلسطینی پرچم لہرانے اور ٹریفک بلاک کرنےو الے شرکاء کو پکڑ لیا۔گزشتہ ہفتے بھی دو مظاہروں کے نتیجے میں گرینڈ سینٹرل ٹرمینل میں خلل پڑا جس کی وجہ سے گھنٹوں تک ٹرین خدمات منسوخ اور اسٹیشن کا مرکزی راستہ بند کرنا پڑا تھا۔مارچ کی تشہیر کرنےو الی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا گیا کہ گزشتہ ماہ نیویارک سٹی میں فلسطینیوں کی آزادی کی جنگ میں جدوجہد کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے