vosa.tv
Voice of South Asia!

اداکار فیصل قریشی پہلی بار پنجابی فلم میں نظر آئیں گے

0

کراچی:معروف اداکار فیصل قریشی پنجابی فلم مینگو جٹ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم اگلے سال عیدالفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ڈائریکٹر ابو علیحہ نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک مکمل ایکشن کامیڈی فلم ہے، اس میں پنجاب اور کراچی کے بڑے اداکاروں کو کاسٹ کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مینگو جٹ پہلی پنجابی کامیڈی فلم ہے جس کی ٹارگٹ آڈیئنس بچے اور ٹین ایجرز ہیں جب کہ یہ فلم ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ ہوگی۔مینگو جٹ فیصل قریشی کی پہلی پنجابی فلم ہے البتہ ڈائریکٹر ابو علیحہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار کے لیے تین بڑی ہیروئنز سے بھی بات چیت چل رہی ہے، جلد ہی لیڈنگ ہیروئن اور باقی کی کاسٹ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔مینگو جٹ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال جنوری سے ہوگا جب کہ لوکیشنز میں لاہور، ننکانہ صاحب، بہاولپور، اسلام آباد اور نتھیا گلی کے مختلف مقامات شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.