vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی فوج نے جبالیہ سے 3مغویوں کی لاشیں برآمد کرلی

0

اسرائیلی فوج  کے ترجمان نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ فورسز نے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ میں رات بھر کی کارروائی میں تین مغویوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔جن میں اسرائیلی یرغمال چانان یابلونکا، برازیلی-اسرائیلی مشیل نیسن بام اور فرانسیسی میکسیکن اورین ہرنینڈز راڈوکس کی لاشیں شامل ہیں  جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو فرانزک شناخت کے بعد مطلع کردیا گیا ہے۔42 سالہ یابلونکا اور 32 سالہ ہرنینڈز راڈوکس دونوں کو موسیقی کے ایک میلے سے اس وقت اغوا کیا گیا جب حماس کے عسکریت پسندوں نے 7 اکتوبر کو غزہ سے جنوبی اسرائیل پر دھاوا بول دیا تھا  جبکہ غزہ کے قریب اسرائیلی قصبے سڈروٹ کے رہائشی 59 سالہ نیسن بام سے اس وقت اغواء ہوئے جب وہ حملے کے دن اپنی پوتی کو لینے کے لیے سرحد پر واقع فوجی اڈے پر جاتے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.