ٹرمپ کی بڑی بہن میریان ٹرمپ بیری چل بسیں
واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن میریان ٹرمپ بیری 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔میریان ٹرمپ وفاقی جج اور سرکاری وکیل رہ چکی ہیں، انہیں 1983 میں اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن نے نیو جرسی میں فیڈرل ڈسٹرکٹ جج مقرر کیا تھا۔ میریان اپنے بھائی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھیں جن سے وہ اکثر مشورے لیا کرتے تھے۔ دونوں بہن بھائی کے تعلقات میں دراڑ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کے عہدے پر فائز رہنے کے دوران آئی جب میریان نے اپنے بھائی کی پالیسیز پر کڑی تنقید کی تھی۔