اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ منہدم، 36 افراد کے پھنسنے کا خدشہ
اترا کھنڈ:اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں زیر تعمیر سرنگ دھنسنے سے کم از کم 36 افراد کے پھنسنے نے کا خدشہ ہے۔ اترکاشی کے ایس پی ارپن یادو ونشی نے کہا کہ سلکیارا سے دنڈالگاؤں تک سرنگ بنائی جا رہی تھی اور سرنگ نقطہ شروع ہونےسے تقریباً 200 میٹر آگے ٹوٹ گئی۔پولیس افسر نے مزید کہاکہ سرنگ کے تعمیراتی کام کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کے حکام کے مطابق، تقریباً 36 لوگ سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں بحفاظت نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔نیشنل اینڈ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کی ٹیمیں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں، اور فی الحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔