vosa.tv
Voice of South Asia!

چین میں مرمتی کام کے دوران عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

0

بیجنگ:چین کے شہر وینزو میں ایک عمارت مرمتی کے کام کے دوران گر گئی جس کے نتیجے میں چار مزدور  جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق  افراد تعمیراتی کارکن تھے۔شہر میں جاری وقفے وقفے سے بارش کے باعث ریسکیو آپریشن متاثر رہا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے زریعے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چین بھر میں ایسے واقعات کا سلسلہ جاری ہے جہاں خراب موسمی حالات کی وجہ سے عمارتیں منہدم ہو رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے ہیلونگ جیانگ کے شمال مشرقی صوبے میں شدید برفباری میں ایک جم گرنے سے تین افراد جاں بحق  ہو گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.