vosa.tv
Voice of South Asia!

مشرقی بحیرہ روم میں دورانِ  مشق امریکی طیارہ گر کر تباہ5فوجی جاں بحق

0

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع کے مطابق  فضائیہ کے اہلکار معمول کی تربیتی مشق کے دوران میڈیٹرینیئن سمندر میں حادثے کا شکار ہوئے۔ امریکی محکمۂ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحیرہٴ روم میں طیارہ اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ فضا میں ری فیولینگ کے لیے معمول کی مشق میں مصروف تھا۔امریکی فضائی کمانڈ نے  اس  واقعے کے  بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، مرنیوالوں کے نام ان کے رشتہ داروں کو اطلاع دینے کے 24 گھنٹے بعد ہی جاری کیے جائیں گے۔امریکی فوج نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر غیرمتوقع حملہ کے بعد مشرقی میڈیٹرینیئن میں اپنا بیڑہ کھڑا کر رکھا ہے تاکہ   جنگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ زرائع کے مطابق  حادثے کی  تحقیقات جاری ہیں۔ایک بیان میں، امریکی صدر جو بائیڈن اور  جل بائیڈن نے مرنیوالوں  کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی روزانہ کی بہادری اور بے لوثی  ملک میں بہترین چیزوں میں سے ایک ہے۔ جل اور میں ایک قیمتی محبوب کو کھو دینے والے خاندانوں اور دوستوں کے لئے دعا گو ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.