vosa.tv
Voice of South Asia!

مدھیہ پردیش کیلئے بی جے پی کا انتخابی منشور جاری

0

بھوپال:بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے  مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کا منشور  جاری کردیا۔سنکلپ پتر ریلیز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت نے جو نہیں کہاتھا وہ بھی کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ووٹروں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ مدھیہ پردیش کی حالت پہلے کیسی تھی اور بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست نے ہر میدان میں کتنی ترقی کی ہے۔مسٹرنڈا نے کہا کہ 2003 کے بعد سے ریاستی بجٹ میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ سڑکوں کے رابطے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ ریاست نے صحت کے شعبے میں بے مثال ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آبپاشی کی صلاحیت کو دوگنا کیا گیا ہے۔ پسماندہ علاقوں کے بچوں کی بڑی تعداد رہائشی اسکولوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ پارٹی صدر نے کہا کہ بی جے پی رپورٹ کارڈ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.