نیپال کا کرنالی چیساپانی پروجیکٹ کی تیاری کا آ غا ز
کھٹمنڈو:نیپال الیکٹرک سٹی اتھارٹی طویل عرصے سے طے شدہ 10،800 میگا واٹ کرنالی چیساپانی منصوبے کے تفصیلی پروجیکٹ کی تیاری کا جلدآ غا ز کر نے جا رہی ہے۔ نیپا ل کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ریکھا شرما کے مطابق کابینہ نے سرکاری بجلی کی افادیت سے متعلق منصوبے پر غورکا فیصلہ کیا ہے۔ جو باردیہ اور کیلالی اضلاع کے چیساپانی میں دریائے کرنالی پر تیار کیا جائے گا۔یہ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا پن بجلی گھر ہوگا ۔ اس پن بجلی گھر کا مقصد جنوبی ایشیائی خطے سے وسائل پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہے ۔اس بجلی پن کے زر یعے 2035 تک 28،000 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی اور اس میں 15،000 میگاواٹ تک برآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہندوستان نے اگلے 10 سالوں میں 10،000 میگاواٹ خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔