سری لنکا کی مسافر بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر نے کا فیصلہ
جکارتہ:سری لنکن پارلیمنٹ نے مسافر بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نالکا بانڈرا کوٹیگوڈا نے ہدایت کی ہے کہ مسافر بسوں کو روٹ پرمٹ جاری کرتے وقت جی پی ایس ٹیکنالوجی حاصل کرنا لازمی قرار دی جائے ۔ پولیس افسران نے بھی مسافر بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیٹی کے چیئرمین نےمتعلقہ محکمے کو بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لئے ہدا یت کی ۔کمیٹی کے چیئرمین نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے تمام ایکسپریس ویز پر ٹول ادا کرنے کے لئے ایک موثر طریقہ شروع کریں۔