vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت اور امریکہ کے مابین  اسٹرٹیجک تعلقات کو آگے بڑھانے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

0

نئی دہلی:بھارت اور امریکی حکام کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کو آگے بڑھانے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کے لیے اعلٰی سطحی مذاکرات ہوئے ہیں۔ بھارت اور امریکہ کے وزرائے خارجہ ایس جے شنکر، انٹونی بلنکن اور وزرائے دفاع راج ناتھ سنگھ اور لائیڈ آسٹن کے درمیان نئی دہلی میں ٹو پلس ٹو مذاکرات ہوئے۔مذاکرات کے دوران عالمی اسٹرٹیجک شراکت داری، دفاعی تعاون، انڈو پیسفک میں علاقائی معاملات اور حماس اسرائیل جنگ جیسے معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ  وزیرِ اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے اسٹیٹ وزٹ اور امریکی صدر جو بائیڈن کی جی 20 کے اجلاس میں شرکت نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی سمت میں قائدانہ کردار ادا کیا۔انھوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران بھارت نے امریکہ کے سامنے کینیڈا میں خالصتان حامی عناصر کی مبینہ بڑھتی سرگرمیوں پر اپنی تشویش ظاہر کی۔بلنکن نے کہا کہ انھوں نے اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی جانچ میں کینیڈا کی مدد کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.