سعودی عرب میں سجا گلوبل فوڈ فیسٹول دنیا بھر ثقافتی اسٹال لگائے ہیں
سعودی عرب میں سجا گلوبل فوڈ فیسٹول جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی جانب سے ثقافتی سٹال لگائے گئے ہیں جن پر روایتی کھانوں کی ڈشز رکھی گئی ہیں جبکہ ثقافتی ڈانس بھی فیسٹول میں خوب رنگ بکھیر رہے ہیں سعودی دارالحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں سعودی وزارت ثقافت اور سعودی آرٹس کمیشن کی جانب سے سجائے گئے گلوبل فوڈ فیسٹول میں مختلف ممالک کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے بھی دو سٹال لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں جن پر پاکستانی ثقافتی رنگوں کو بھی اجاگر کرنے سمیت روایتی کھانوں کی ڈشز کو پیش کیا جا رہا ہے جن کو لوگوں کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے پاکستانی سٹالز کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ گلوبل فوڈ فیسٹول کی بدولت ملکی ثقافت اور کھانوں کو متعارف کروانے کا یہ بہترین موقعہ ہے جبکہ فیسٹول میں پاکستانی سٹالز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو فلسطینی عوام کے لئے کنگ سلمان ریلیف فنڈ میں جمع کروایا جائے گا فوڈ فیسٹول کے پہلے روز ایشین اور ویسٹرن ممالک کے ثقافتی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ پانچ روز جاری رہنے والے فیسٹول میں پاکستانی گلوکار بھی اپنی پرفارمنس کا بھرپور مظاہرہ کریں گے