vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں پیپلزپارٹی کی پاکستان سے آئے صحافیوں کےلئے تقریب منعقد

0

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سے آئے صحافیوں سمیت مقامی صحافی برادری کی کارکردگی کو سراہا گیا اور شرکاء نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات میں صحافی برادری پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کے معروف صحافی ندیم سومرو اور عبدالغفار مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مقامی صحافی بھی شریک ہوئے اس موقعہ پر پیپلزپارٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان سمیت سعودی عرب میں مقیم صحافی پاک سعودی تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان مراسم مزید مضبوط اور مستحکم ہوتے ہیں پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری تصور،سنئیر نائب صدر ملک جاوید حسین سمیت دیگر نے پاکستان سے آئے ہوئے صحافی ندیم سومرو اور عبدالغفار کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور صحافتی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.