ڈھاکا میں بس اور پک اپ وین میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی
ڈھاکا:بنگلہ دیش میں بس اور پک اپ کے خو فنا ک تصا دم میں 4افراد جا ں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ۔حادثے میں فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈھاکہ سے فیاض انٹرپرائز کی شیرپور جانے والی بس نے میمن سنگھ ڈھاکا ہائی وے پر ضلع کے شکاری کنڈا علاقے میں ایک پک اپ وین کو ٹکر مار دی جس سے دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا اور میمن سنگھ میڈیکل کالج اسپتال لے گئے، جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔