vosa.tv
Voice of South Asia!

سونا اسمگل  کرنےپرسری لنکن  ایم پی کی پارٹی رکنیت منسوخ

0

کھٹمنڈو:آل سیلون مکل کانگریس  نےسونے اور موبائل فون کی اسمگلنگ میں ملوث  سری لنکن ضلع پٹلم کے ایم پی رحیم کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی۔سر ی لنکن ایم پی رحیم کو 23 مئی  کو کٹونائیکے کے بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے  سے ساڑھے تین  کلو گرام سونا اور 91 موبائل فونز کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔تا ہم  بعد ازاں ا نہیں  7.5ملین روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات کے بعد کیا گیا ۔پارٹی کے چیئرمین ایس امیر علی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی رحیم نے پارٹی کی بدنامی کا سبب بنے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.