vosa.tv
Voice of South Asia!

نیپال میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ,,,,دہلی میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

0

دہلی:بھارت اور نیپال میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.6 بتائی گئی ہے۔زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، دہلی اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ کی شدت 5.6، جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ نیپال کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نےکے مطابق  زلزلے کا مرکز اتر پردیش میں ایودھیا سے 233 کلومیٹر شمال میں تھا۔حالیہ زلزلہ  نیپال میں 3 نومبر کو آنے والے زلزلے کا آفٹر شاک بتایا جاتا ہے۔تین نومبر کے بعد سے اب تک 14 آفٹر شاکس آ چکے ہیں، یہ اب تک کی سب سے زیادہ شدت کاآفٹڑ شاک  تھا۔دہلی میں 10 سیکنڈ تک زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے۔جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.