ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کا اسرائیل پر ڈرون سے حملہ ،،یمن کے باغیوں کا ‘بدلہ’ لینے کا دعویٰ
صنعاء:یمن سے ایران کے حمایت یافتہ، حوثی باغیوں نے اسرائیل پر ڈرون سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک تازہ ڈرون حملہ کیا ہے ، حوثیوں کا کہنا ہے کہ تازہ ترین حملے نے عارضی طور پر اسرائیلی فوجی اڈوں اور ہوائی اڈوں پر سرگرمیاں روک دی ہیں۔اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق نہیں کی، جو حالیہ دنوں میں حوثیوں کے ڈرون حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی دشمن کے مختلف حساس اہداف پر گزشتہ گھنٹوں کے دوران ڈرون حملے کئے ہیں۔گزشتہ ہفتے حوثیوں نے ڈرون حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے تین حملے کیے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے حصے کے طور پر کام کر رہے ہیں، جس میں لبنان، شام اور عراق میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ شامل ہیں۔