گجر یوتھ فورم سعودی عرب کے مرکزی عہدیداران کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام
مکہ:مکہ میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری وسماجی شخصیت حاجی غلام حسن کی جانب سے گجر یوتھ فورم سعودی عرب کے مرکزی عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب بھر سے گجر یوتھ فورم کی مرکزی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔عشائیےسے خطاب کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد فاروق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور گجر قوم کے اتحادو اتفاق پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔عشائیہ سے یوتھ فورم کے عہدیداران نے اپنے خطاب میں حاجی غلام حسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پورے فورم کے لیے آج یہ اعزاز کی بات ہے کے ہم پاک سر زمین پر سب اکھٹے ہوئے ہمیں اس وقت بطور قوم زیادہ توجہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر دینا ہے، قوم کے ہونہار بچوں کے لیے سکالر شپ کے پروگرامز شروع کرنے ہیں اور ہم سب اس وقت ملکر گجر یوتھ فورم کے پلیٹ فارم سے سعودی عرب میں اپنی قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں ، حاجی غلام حسن نے تقریب میں شریک شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی قوم میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ ہی اپنے لوگوں کو ذاتی کاروبار کی جانب راغب کرنا ہو گا تاکہ ہم مالی طور پر مضبوط ہو سکیں جس سے ہم اپنی آنے والی نسل کی تعلیم و تربیت اور علاقائی خدمت کر سکیں گے تقریب میں شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ بھی کیاگیا کہ فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی مظالم بند کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ تقریب میں شریک شرکاء کا سعودی عرب کے مشہور پکوان مندی سے بطور خاص تواضع کی گئی