vosa.tv
Voice of South Asia!

اسلام میں خواتین کی حیثیت اور بااختیاریت، کے موضوع پر کانفرنس

0

جدہ:سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بین الاقوامی او آئی سی اور مملکت سعودی عرب کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر ’’اسلام میں خواتین کی حیثیت اور بااختیاریت‘‘ کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے مرد و خواتین نے بھر پور شرکت کی۔انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی محترمہ مشال ایچ ملک پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہی ہیں کانفرنس میں ان کے ساتھ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر فواد شیر بھی موجود ہیں تین روزہ کانفرنس جو 6-8 نومبر 2023 تک جاری رہے گی اس کا مقصد اسلامی معاشرے میں خواتین کے کردار پر وسیع البنیاد بات چیت کرنا ہے کانفرنس میں پانچ موضوعاتی شعبوں پر غور کیا جائے گا بشمول "اسلام میں خواتین کی حیثیت اور ان کے حقوق” اور عصری معاشروں میں مسلم خواتین کی تعلیم اور کام میں مسلم خواتین کے بااختیار ہونے کے حوالے  گفتگو زیر بحث ہو گی یاد رہے یہ کانفرنس بدھ، 8 نومبر 2023 کو اپنے اختتام کو پہنچے گی اختتام پر ‘اسلام میں خواتین پر جدہ دستاویز’ کے عنوان سے ایک جامع دستاویز بھی تیار کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.