vosa.tv
Voice of South Asia!

نامور پاکستانی کامیڈین فنکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

0

جدہ:  سعودی عرب کے شہر جدہ میں نامور پاکستانی کامیڈین فنکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی  جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کے طنزومزاح سے خوب محظوظ ہوئے ۔جدہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے نامور کامیڈین آغا ماجد سلیم البیلا اور گوگا پسروری کو اپنے درمیان پا کر پاکستانی کمیونٹی اراکان نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جبکہ فنکاروں نے طنزومزاح اور برجستہ جملوں سے تقریب کو یادگار بنا دیا اور لوگوں کے چہروں پر خوب مسکراہٹیں بکھیریں۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی وطن سے دور رہ کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ہم سعودی قیادت کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے ہمیشہ پاکستان اور اسکی عوام سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور ہم بھی مقدس سرزمین سے دلی وابستگی رکھتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.