راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کے پی کے کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران3 دہشت گردمارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات پر کے پی کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران3 دہشت گردمارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 جوان شہید ہو گئے،۔۔۔شہید ہونے والوں میں کرنل حسن کا تعلق اسلام آباد ،نائیک خوشدل خان کا تعلق لکی مروت جبکہ نائیک رفیق خان چارسدہ اور لانس نائیک عبدالقاد ر کا تعلق مری سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے